نوازشریف کے استقبال کیلئے سیکڑوں خواتین لاہور جائینگی، زنیرہ رحیم ،شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودھا کی رہنما زنیرہ رحیم داد گجر اور شازیہ بانو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے سینکڑوں خواتین ضلع سے 21اکتوبر کو لاہور پہنچیں گی۔
اس سلسلہ میں ضلع بھر میں مسلم لیگ ن کی خواتین سے کارنر میٹنگز کی جا رہی ہیں، میاں نواز شریف کی آمد اس ملک کیلئے خوش آئند ہو گی، کیونکہ ماضی گواہ ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عوام کو ریلیف ملا ۔