خالق آباد اور نواحی علاقوں کا گندا پانی نہر میں ڈال دیا گیا

خالق آباد اور نواحی علاقوں کا گندا پانی نہر میں ڈال دیا گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)خالق آباد اور نواحی علاقوں کے مکینوں نے نالیوں اور سیوریج کا گندہ پانی نہر مہاجر برانچ میں ڈالنا شروع کو دیا۔

 علاقہ کی بیشتر واٹر سپلائی سکیموں کا واٹر سورس نہر مہاجو برانچ ہونے کے باعث لوگ گندہ اور بد بو دار پانی پینے پر مجبور، علاقہ میں امراض پوٹنے کا خدشہ ، موضع وہیر کے رہائشی ہوشیار گل کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو دی گئی درخواست میں انکشاف۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ خالق آباد تا ڈیرہ علی والا نہر مہاجر برانچ سے ملحقہ آبادیوں کے مکین گھروں کا گندہ اور بد بو دار پانی نہر مہاجر میں ڈال رہے ہیں اور انہیں کوئی روکنے والا نہیں چونکہ علاقہ کی بیشتر واٹر سپلائی سکیموں کا واٹر سورس یہی نہرہے اس لئے واٹر سپلائی سکیموں کے ذریعے عوام کو پینے کیلئے یہی پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور علاقے کے مکین بالواسطہ یا بلا واسطہ یہی پانی پینے پر مجبور ہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا فوری نو ٹس لے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں