کرشنگ پلانٹ سے شہر میں فضا ئی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

کرشنگ پلانٹ سے شہر میں فضا ئی  آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )ریلوے اراضی پر کوئلے کے کرشنگ پلانٹ سے شہر میں فضا ئی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا،شہری سخت اذیت سے دوچار ہو گئے۔

 مقامی شہری کوئلے کی اٹھنے والی گردو غبار سے سانس ،دمہ ،پھپھڑوں اور آشوب چشم جیسے موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ،محکمہ ریلوے نے کچھ ماہ قبل عوامی شکایات اور واجبات کی عدم ادائیگی پر مزکورہ پلانٹ کو بند کردیا تھا لیکن چند روزہ بندش کے بعد دوبارہ پلانٹ نے کام شروع کردیا ،شہریوں نے پلانٹ کو آبادی سے باہرمنتقل کرنے کامطالبہ کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں