ڈاکٹر ندیم رضا ملک کا گورنمنٹ گرلز سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن کا دورہ
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ندیم رضا ملک نے گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن گرلز میانوالی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پرنسپل سپیشل ایجوکیشن مشتاق علوی ، فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن محمد حفیظ خٹک ، انچارج پرنسپل گرلز زولیخاغنی ، سی ڈی سی چوہدری ناصر، رانا شفیق اور پی آر او انصر شیراز ملک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سی ای او ہیلتھ نے سپیشل ایجوکیشن سکول گرلز کے ووکیشنل روم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن محمد حفیظ اور پرنسپل گرلز زولیخا غنی نے انھیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ادارے میں سپیشل بچیوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ فنی تربیت بھی دی جاتی ہے ۔