سول ڈیفنس آرگنائزیشن میانوالی کے رضاکاروں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سول ڈیفنس میانوالی کے زیر اہتمام سول ڈیفنس آرگنائزیشن میانوالی کے رضاکاروں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
تربیت چیف انسٹرکٹر حسن عمران خان نے دی اور کلاس کے اختتام پر تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں عہدیداران تنظیم شہری دفاع میانوالی،حاجی منظور احمد خان ایڈیشنل چیف وارڈن، حافظ جاوید اقبال خان ڈپٹی چیف وارڈن،علی شاہ گروپ وارڈن، امان اﷲ خان پوسٹ وارڈن نے شرکت کی اور تربیت حاصل کرنے والے رضاکاروں کو تعریفی اسناد دی گئیں۔