انوئرمنٹل اپرول کمیٹی کا ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اجلاس

انوئرمنٹل اپرول کمیٹی کا ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اجلاس

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انوئرمنٹل اپرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔

 اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات محمد یاسر خان، انسپکٹر محمد عمران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نے ڈپٹی کمشنر کو میٹنگ ایجنڈا سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ معدنیات اور مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کے 32 کیسوں کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ تحفظ ماحولیات کے افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ معدنیات اور پرائیویٹ کمپنی مالکان کو انوائرمنٹل اپرول کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کا پابند کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ کیسوں کی منظوری سے قبل سٹیک ھولڈرز ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ڈیمانڈ کردہ پودے فراہم کریں اور تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں