ژوب بلوچستان میں شہید میجر سید علی رضا کی نماز جنازہ ادا
شاہ پور (نمائندہ دنیا )ژوب بلوچستان میں ایس ایس جی کمانڈو میجرسید علی رضا دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ،نماز جنازہ شاہ پورسٹی کے قبرستان شاہ محمد شیرازی دربار پر پڑھا ئی گئی ۔۔
نماز جنازہ میں ملٹری آفیسرز، پولیس آفیسرز، سیاستدانو ں تاجروں عام شہریوں نے بھر پور شرکت کی شہید میجر علی رضا پانچ بہن بھائی ہیں اور میجرسید علی رضا سب سے چھوٹا تھا ،چند ماہ قبل شادی ہوئی، ابھی انکی کوئی اولاد نہ تھی ۔