شہریوں نے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو عوام کیساتھ مذاق قرار دیدیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کے شہریوں نے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو حکومت کا غریب عوام سے مذاق قرار دیتے ہوئے منفی رد عمل کا اظہار کیاہے۔۔۔
ان کا کہنا ہے کہ نااہلی نے حکومتی کارکردگی پہلے ہی سوالیہ نشان بنا رکھی ہے جبکہ اس طرح کا اقدام مہنگائی میں بسے غریب عوام کے ساتھ مذاق ہی تو ہے ، اس سے بہتر تھا کہ حکومت پیٹرول کی سابقہ قیمت ہی برقرار رکھتی ۔