محافظ ٹاؤن میں گھر سے کام کیلئے نکلنے والا اغوا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محافظ ٹاؤن سے نامعلوم افراد ایک شخص کو اغواء کر کے لے گئے ،بتایا جاتا ہے کہ شاہ محمد گزشتہ روز کسی کا م کیلئے گھر سے نکلا۔۔۔
جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تاحال ملزمان اور نہ ہی مغوی کا کوئی سراغ لگ سکا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔