ریلوے کراسنگ اور خستہ حال پھاٹکوں کیلئے فنڈز نہ مل سکے

 ریلوے کراسنگ اور خستہ حال پھاٹکوں کیلئے فنڈز نہ مل سکے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ اور خستہ حال پھاٹکوں کی ری ماڈلنگ کیلئے ضلعی حکومت سے این او سی حاصل کرنے کے بعد ریلوے حکام نے چپ سادھ لی اور ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔۔۔

 وفاقی حکومت کی طرف سے سرگودھا ریجن کے تین اضلاع میں ریلوے کراسنگ کی ری ماڈلنگ کا پراجیکٹ شروع کرنے کے احکامات جاری ہوئے جس پر ریلوے حکام نے فیزبیلٹی رپورٹس تیار کر کے ضلعی حکومتوں سے این او سی حاصل کر لئے ،ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حکومت کی طرف سے تاحال فنڈز کا اجراء نہیں کیا گیا جس پر یہ منصوبہ درمیان میں ہی لٹک کر رہ گیا ہے ،جبکہ بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ کے حوالے سے مناسب حکمت عملی اختیار نہ کئے جانے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ایسی ریلوے کراسنگ جہاں پھاٹکوں کی حالت انتہائی خستہ حال اور قابل رحم ہو چکی ہے پر بھی حادثات کا ہروقت خطرہ رہتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں