کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار اور تشدد،3افراد زخمی ہو گئے

کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار  اور تشدد،3افراد زخمی ہو گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پر تشدد واقعات کے دوران تنکی والا میں سابقہ لڑائی کا بدلہ چکانے کیلئے محمد شیر وغیرہ نے کلہاڑی کے وار کر کے مجتبیٰ علی کو مضروب کر دیا۔۔۔

بلاک نمبر2میں تلخ کلامی پر خلیل وغیرہ نے عامر سہیل کو مار مار کر ادھ موا کر دیا،ڈیرہ جاڑا میں معمولی تنازعہ پر ادریس وغیرہ نے اکرم اور شاہ نکڈر میں مظہر وغیرہ نے احسن کامران کو پلاٹ کے تنازعہ پر پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے لہولہان کر دیا،متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں