کنسٹرکشن کمپنیوں ، ڈویلپرز کے ٹیکس نیٹ میں نہ آنیکی وجوہات طلب

کنسٹرکشن کمپنیوں ، ڈویلپرز کے ٹیکس نیٹ میں نہ آنیکی وجوہات طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا ریجن میں کنسٹرکشن کمپنیوں اور ٹاؤن ڈویلپرز کی ایک بڑی تعدادکو پنجاب سیل ٹیکس کے دائرہ میں لانے کے اہداف کی عدم تکمیل پر حکومت پنجاب نے ضلعی افسران سے وجوہات طلب کر لیں۔۔۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ٹاؤن ڈویلپرز،پروموٹرز،ٹاؤن پلانرز کو پنجاب سیل ٹیکس کے دائرہ میں شامل کرنے کے لئے جو حکمت عملی وضع کی گئی اس پر سرگودھا سمیت کئی اضلاع میں عملدرآمد کی شرح مایوس کن ہے جس پر پنجاب ریونیواتھارٹی کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کی اور کہا گیا ہے کہ نہ صرف اس حوالے سے ٹاؤن ڈویلپرز ،پلانرز اور پروموٹرز کی رجسٹریشن مکمل کروائی جائے بلکہ پنجاب سیل ٹیکس کے اہداف کی عدم تکمیل پر ذمہ دارملازمین کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں