للیانی میں دیرینہ دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ، خوف و ہراس

للیانی میں دیرینہ دشمنی پر دوگروپوں  میں فائرنگ، خوف و ہراس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) للیانی میں دیرینہ دشمنی پر دوگروپوں کے مابین فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بتایا جاتا ہے کہ فریقین میں دشمنی چلی آ رہی تھی۔۔۔

چنانچہ آصف اور انور نے اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آمنا سامنا ہونے پر ایکد وسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں آصف زخمی ہو گیا جبکہ لوگوں نے چھپ کر جانیں بچائیں اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں گروپوں کے د س سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں