سموگ:بھٹوں کیخلاف کارروائی پر اینٹوں کی مصنوعی قلت پیدا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سموگ کی روک تھام کیلئے بھٹہ خشت بند رکھنے کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے حالیہ قانونی کاروائیوں پربھٹہ مالکان نے اینٹوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنا شروع کر دی۔۔۔
جس سے تعمیراتی کام متاثرہ ہونے لگے اور ان کاموں کی لاگت میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ،تفصیل کے مطابق دفعہ 144نافذ ہوتے ہی بھٹہ مالکان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر درج ہونے والے مقدمات کے بعد اینٹوں کی مصنوعی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے جس سے پرائیویٹ اور حکومتی طور پر شروع کاموں کی لاگت میں کئی گنا اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مربوط حکمت عملی اختیار نہ کی گئی تو تعمیراتی کاموں کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے ۔