شوگر ملوں کے باہر شکایت سیل قائم کر نے کی ہدایت

شوگر ملوں کے باہر شکایت سیل قائم کر نے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کین کمشنر پنجاب کی طرف سے سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں قائم شوگر ملوں کے باہر شکایت سیل قائم کر کے ان پر گریڈ17کے آفیسر کی سربراہی میں ٹیمیں جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔۔۔

اس ضمن میں مقرر کردہ ٹی او آرز کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر خرید کیا جانیوالا گنا اور اس کے وزن کو پورا تولنے ، کسانوں سے خرید کئے جانیوالے گنے کی رقم کی صاف شفاف ادائیگی کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جبکہ ٹیمیں متذکرہ امور کی نگرانی کے ساتھ ساتھ موصول ہونیوالی شکایات کو 24 گھنٹے میں حل کرکے رپورٹ حکومت پنجاب کو دینے کی پابندبھی ہو نگی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں