میاں حیات،پیر محمد کالونی کی گلیاں گندے پانی میں ڈوب گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیوریج کے انتہائی خستہ حال نظام کے باعث میاں حیات اور پیر محمد کالونی کی بیشتر کلیوں میں گندے پانی کے جوہڑ مکینوں کیلئے سخت مشکلات کا سبب۔۔۔
مچھروں کی بھرمار کے ساتھ ساتھ بدبو اور تعفن کا سبب بنا ہوا ہے جس سے موذی امراض بھی پھیلنے لگے ہیں،اس پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر راہگیروں کیلئے انتہائی دشواری کا سبب بنے ہوئے ہیں ، علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سینکڑو ں مکین گندے پانی کے نکا س نہ ہونے کے باعث ہیپا ٹائٹس ، جیسے موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں گلیوں میں گٹروں کا کھڑا پانی جوہڑ وں کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ سے تعفن اور بدبو کے باعث مکینوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ،شکایات کے ازالہ اور عملدرآمد نہیں ہو رہا اور صورتحال دن با دن انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے ،رہائشیوں کا خوشی یا غمی تو دور کی بات عام حالات میں بھی گلیوں سے گزرنا بھی محال ہو چکا ہے ،انہوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔