تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید 4دکانیں سیل کر دی گئیں

تجاوزات کے خلاف آپریشن  مزید 4دکانیں سیل کر دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلہ میں گزشتہ روز انکروچمنٹ ٹیموں نے سٹی روڈ، میاں خان روڈ، خوشاب روڈ، اور ملحقہ مارکیٹوں میں کاروائی کرتے ہوئے چار دوکانیں سیل کر دیں۔۔۔

آپریشن کی نگرانی میونسپل آفیسر ریگولیشن نے کی اس موقع پر تاجروں نے بعض مقامات کی نشاندہی کی جہاں قبضہ مافیا نے مستقل ٹھکانے بنا رکھے ہیں جس پر ایم او آر نے فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں