خدشہ ہے وزیر اعظم پہلے ہی سلیکٹ ہو چکا ،ہشام الٰہی ظہیر

خدشہ ہے وزیر اعظم پہلے ہی سلیکٹ ہو چکا ،ہشام الٰہی ظہیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) قائد جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا ہے کہ جب سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کو بحال کیا گیا ہے اب تک سو پروگرام مکمل کئے۔۔۔

جبکہ جمعیت اہلحدیث نے اس عرصہ کے دوران 30 جلسے منعقد کئے ،بنیادی طور پر جمعیت اہلحدیث اپنی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں یہ پروگرام کررہی ہے ،ہر شہر ضلع میں لوگوں کو اس بات کا شعور دے رہے ہیں،کہ بلٹ سے نہیں بیلٹ سے تبدیلی آنی چاہیے ،ان خیالات کا اظہارقائد جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ہشام الہی ظہیر نے دورہ سرگودھا کے موقع پر عہدیداران سے تنظیمی و سیاسی امور پر مٹینگ کے بعد دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ضلعی امیر ابوبکر صدیقی، سٹی صدر چوہدری محمد اکرم،چیئرمین عبدالوحید عاصم، حافط حماد شاکر،محمد اسحاق ،محمد عظیم بھٹی عبدالغفار بھٹی بھی موجود تھے ، ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ میرا پاکستان کی نگران حکومت کی انتظامیہ سے مطالبہ ہے اگر آپ چاہتے ہیں،کہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہوتو ہر بندے کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے ،یہ نہیں ہے کہ بعض لوگ یہ سمجھیں کہ آپ بھی اسی طرح سلیکٹ ہوکے آگئے جس طرح پانچ سال پہلے سمجھا جاتا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سلیکٹ ہو کر آیا ہے ،اگر پاکستان میں انتخابات سلیکشن کے اوپر ہی ہونا ہے تو پھر عوام کا اتنا وقت اور پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہئے ،اس وقت جو صورتحال نظر آ رہی ہے ،بہت سی سیاسی جماعتوں کو خدشہ ہے کہ پہلے ہی وزیر اعظم سلیکٹ کر لیا گیا ہے ، اور الیکشن صرف برائے نام ہو گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں