عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے ،لیاقت علی خان ،مہر غلام دستگیر

عوام کے بنیادی مسائل حل  کرنے کی کوشش کرینگے ،لیاقت  علی خان ،مہر غلام دستگیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )حلقہ این اے 84 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر لیاقت علی خان اور حلقہ پی پی 76 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مہر غلام دستگیر خان لک نے کہا ہے۔۔۔

 کہ اگر اﷲ تعالیٰ نے کامیابی دی تو حلقہ کی پسماندگی اور حلقہ سے کمیشن مافیا کا خاتمہ کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے ،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر لیاقت علی خان کی رہائشگاہ پر سابق ناظمین’ ارکان اسمبلی’ کونسلرز’ معززین شہر کے اعزاز میں میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 84ڈاکٹر لیاقت علی خان’ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP76 مہر غلام دستگیر خان لک’ سابق ایم پی اے و ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن عبدالرزاق ڈھلوں’ سابق ایم پی اے رضوان گل سمیت دیگر مقررین نے کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں