نواز شریف کی مفاہمت کی سیاست کے دورس نتائج برآمد ہونگے ، زنیر ہ رحیم گجر

 نواز شریف کی مفاہمت کی سیاست کے  دورس نتائج برآمد ہونگے ، زنیر ہ رحیم گجر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ زنیر ہ رحیم گجر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی جانب سے مفاہمت کی سیاست کے دورس نتائج برآمد ہونگے۔۔۔

 اس سے جمہوریت مستحکم اور سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا میں مدد ملے گی نواز شریف کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں میں وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کا فیصلہ ان کی مثبت سیاسی سوچ کا آئینہ دار ہے اس سے پاکستان معاشی طور پر بھی مضبوط ہوگا جو لوگ کہہ رہے تھے کہ نواز شریف سیاسی سوجھ بوجھ نہیں رکھتے مگر انہوں نے پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کا جو بیان جاری کیا ہے یہ مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے انشاء اﷲ آئندہ انتخابات میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں