ڈاکوئوں نے 3شہریوں کو لوٹ لیا،گھر،2دکانوں کا صفایا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران موضع ہڈا کے قریب شمشیر ،فروکہ کے قریب عرفان اور 92جنوبی کے قریب محمد شاہد سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل فونز چھین لئے۔۔۔
جبکہ بلاک نمبر35کے وسیم عباس کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،نقدی و دیگر سامان جبکہ پرانا بھلوال کے اسلم اور ٹرسٹ پلازہ کے نسیم احمدکی دوکانوں کا صفایا کر تے ہوئے نامعلوم چور قیمت سامان و نقدی لے اڑے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔