چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سازشیں ناکام ہو نگی ،ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا۔۔۔
گیارہ جماعتیں دوزخ کے گڑھوں کی مانند تھیں جو کبھی بھی نہیں بھر سکتیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ عوام کو لوٹا ہے اور ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام کو ہر حال میں لوٹا جائے جس کے خاتمے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی نے آواز بلند کی اور سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے لیگی خوفزدہ ہیں اور وہ ان کو ناکام بنانے میں لگے ہیں ۔