3منشیات فروشوں سے 50لٹر شراب برآمد کر لی گئی

3منشیات فروشوں سے  50لٹر شراب برآمد کر لی گئی

شاہ پور ( نمائندہ دنیا )پولیس سرکل شاہ پور نے 50لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ، تھانہ شاہ پور صدر نے دورن گشت موٹر سائیکل سوار سجاد حسین سے 20لٹر شراب برآمد کر لی کر لیا۔

 تھانہ سٹی شاہ پور نے دوران گشت کار کو چیک کیا جسکو عامر شہزاد چلا رھا تھا ڈگی چیک کرنے پر 20لٹر شراب برآمد ھوئی ۔ شاہ پور سٹی کے رہائشی صفدر حسین سے دوران گشت مشکوک پانے پر چیک کیا اس کے پاس جو کین تھی اس میں سے 10 لٹر شراب برآمد ھوئی ۔ تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں