مہنگائی کیخلاف عوام کی چیخیں سننے والا کوئی نہیں،شہری

موچھ(نمائندہ دنیا)سیاسی ہلچل کے شور شرابے میں دبی منہ زور مہنگائی کے خلااف غریب عوام کی چیخیں کوئی سننے والا نہیں، سبزیاں گوشت ،دالیں سونے کے بھا فروخت کی جا رہی ہیں۔۔۔
بازاروں میں خریداری کی غرض سے آئے مختلف مردو خواتین پھٹ پڑے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ 2وقت کی روٹی کیساتھ ساتھ تن ڈھانپنے کیلئے کپڑے خریدنا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔ مارکیٹ میں سبزیاں، گوشت، چاول اور دالیں سونے کے بھائو فروخت ہو رہی ہیں۔ گوشت ، دالیں مہنگی ہونے کے باعث عوام کو چاروں شانے چت کر کے رکھ دیا گیا ہے ، عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے ۔