مرغن، چٹ پٹے کھانوں اور فاسٹ فوڈ سے معدہ کی بیماریاں عام :ڈاکٹر زاہد

 مرغن، چٹ پٹے کھانوں  اور فاسٹ فوڈ سے معدہ کی  بیماریاں عام :ڈاکٹر زاہد

سلانوالی (نمائندہ دنیا )مقامی نجی ہسپتال میں منعقدہ ہیلتھ کیمپ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ماہر امراض معدہ ڈاکٹرز اہد محمود چو دھری نے کہا ہے کہ مرغن، چٹ پٹے بازاری کھانوں اور فاسٹ فوڈ کے بے جا استعمال کے بڑھتے ہوئے۔۔۔

 رجحان سے لوگوں خصوصاً نوجوان نسل میں معدہ کی بیماریاں عام ہونے لگی ہیں ،معدہ کی بیماری کے باعث طبیعت میں کمزوری کاہلی اور بھوک کا نہ لگنا نظا م ہضم کا خراب ہونا بڑی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔  لہٰذا خصوصاً نوجوان نسل فاسٹ فوڈ کی وقتی لذت بھری خوراک کے استعمال سے اجتناب کریں ،گھر میں بنا ہوا سادہ کھانا کھائیں اور موسم سرما میں کچی سبزیاں مولی،گاجر اور کھیر ا استعمال میں لائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں