آر ایچ سی کمرمشانی میں 4ماہ سے مریضوں کیلئے ادویات ناپید

آر ایچ سی کمرمشانی میں 4ماہ سے مریضوں کیلئے ادویات ناپید

کمرمشانی (نامہ نگار )آر ایچ سی کمرمشانی میں چار ماہ سے مریضوں کے لیے ادویات ناپید ہیں جس کی وجہ سے غریب لوگ رل گئے ہیں۔۔۔

 اس میں مختلف قصبہ جات ادوے والا،گاڑنوالہ، چاپری، ناصری، چشمیہ،دلہ میروالا،برزی مندہ خیل،دراز واالا،مرغاں والہ،سوڈھری کے لوگ علاج معالج کیلئے آتے ہیں وہاں کئی ماہ سے ادویات ناپید ہیں جسکی وجہ غریب نادارمریض رل گئے ہیں کمرمشانی کے سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجا ب اورسیکرٹری ہیلتھ سے جلد ازجلد ادویات کی فراہمی کامطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ آر ایچ سی کمرمشانی پر روزانہ تین سے چارسومریض اوپی ڈی میں آتے ہیں لیکن ہسپتال میں ادویات کئی ماہ سے ختم ہوچکی ہیں اورپنجاب حکومت کی طرف سے ادویات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں