نمبردار کونسل کا اجلاس ،مسائل حل کرکے سہولیات دینے کا مطالبہ

بھیرہ(نامہ نگار )نمبردار کونسل کا اجلاس سید غلام رضا شاہ بخاری کی صدارت میں در حسین شیخ پور کہنہ میں منعقد ہوا جس میں نمبر داروں نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بتائے۔۔۔
جن کے حل کیلئے موقع پر ہی اقدامات اٹھائے گئے سید غلام رضا شاہ بخاری نے کہا کہ نمبرداران اپنے اپنے علاقوں میں ذمہ داری سے فرائض انجام دے رہے ہیں انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ان کو درپیش مسائل حل کر کے انہیں سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ اپنا کام توجہ سے کر سکیں۔