گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے مرکز صحت تک ناقص سیوریج

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے مرکز صحت تک ناقص سیوریج

کندیاں(نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیلواں سے بنیادی مرکز صحت تک نکاسی آب کے مفلوج نظام کے باعث ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو اور سکول میں زیر تعلیم بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔۔۔

جامع مسجد فیضان مدینہ کے مرکزی دروازے کے سامنے سیوریج کے کھڑے پانی کی وجہ سے نمازیوں کو مسجد تک رسائی کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بوسیدہ سیوریج لائنوں سے نکاسی نہ ھونے کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی سڑک پر جمع ھو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں