راہگیر خاتون سے ڈاکوئوں نے موبائل فون اور طلائی زیورات چھین لئے

شاہ پور ( نمائندہ دنیا ) دوائی لے کر گھر واپس آنے والی خاتون سے دو نامعلوم افراد نے موبائل فون اور طلائی زیوارت چھین لیے۔۔۔
شاہد ہ بی بی نے پولیس تھانہ شاہ پور میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ جلپانہ سے دورائی لے کر گھر جا رہی تھی کہ راستہ میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر اس سے ایک عدد موبائل فون اور طلائی زیورات ما لیت 1 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ شاہ پور نے مقد مات درج کرلئے ہیں ۔