ایف آئی اے کا ایکشن‘ہنڈی میں ملوث 3ملزم گرفتار

ایف آئی اے کا ایکشن‘ہنڈی میں ملوث 3ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے شورکوٹ میں کارر وائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کی ٹیم نے ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں کار روائی کرتے ہوئے ملزم اعظم طارق، عباس اور منیر کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم غیر قانونی طریقے سے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے دھندے کو چلانے میں ملوث تھے ۔ جنکے قبضے سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کار روائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں