95ہزار کا پیٹر انجن ‘80ہزار کے بکریاں،بکرا چوری ڈکیتی کی کوشش ناکام

95ہزار کا پیٹر انجن ‘80ہزار  کے بکریاں،بکرا چوری  ڈکیتی کی کوشش ناکام

شاہ پور( نمائندہ دنیا) شاہ پور کے گردونواح میں چوریوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ،تفصیل کے مطابق آ صف کے ڈیرہ سے ایک بکرا ، دو بکریاں مالیتی 80ہزار چوری کر لی گئیں، عمر کے ڈیرہ سے 95 ہزار کا پیٹر انجن چوری ھوگیا۔۔۔

دریا خان کے رہائشی ذوالفقار علی کے مطابق وہ ڈالا پر ایک راس بھینس خرید کر لارھا تھا جب وہ لک موڑ چک لالو کے قریب پہنچا تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زورپر روکنے کی کوشش کی مگرڈرئیور نے گاڑی کو بھگایا نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ میں خود بھی بچ گیا اور میرا مال بھی ،مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں