ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا

ٹریفک حادثات کے متاثرین  کی یاد کا عالمی دن منایا گیا

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) سیکر ٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا۔

اس دن کی مناسبت کے حوالہ سے عوام الناس میں حادثات سے بچاؤ کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام آگاہی سیمنار کا اہتمام کیا گیا اور آگاہی ریلی نکالی گئی۔جس میں ریسکیو افسروں ،استا تذہ،طلباء،ریسکیورز اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں