کھاد ڈیلرز کی مانیٹرنگ سخت ‘ایک گرفتار‘مقدمہ درج‘دوسرے کو جرمانہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)محکمہ زرا عت کے ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائزرز اور اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزرز ضلع میانوالی نے ضلع میں کھادوں کی کوا لٹی اور کنٹرول ریٹ پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے کھاد ڈیلرز کی مانیٹرنگ اور چیکنگ سخت کر دی ہے ۔
عبدالرشید نے کھاد کی فروخت کے چیکنگ کے دوران غلام سرور نیو ملک کھاد ڈیلر پپلاں پر کھاد کی خریدو فروخت کا مناسب ریکارڈ نہ رکھنے پر جرمانہ کیا۔ اور زیادہ قیمت پر کھاد فروخت کرنے پر مقدمہ درج کروا کر موقع پر گرفتار بھی کروا دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی محمد طارق محمود خان نے محمد ممتاز، حافظ کھاد ڈیلر موسی خیل پر زیادہ قیمت پر کھاد فروخت کرنے پر تیس ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔