مسلم بازار تاجر تنظیم کا اجلاس الیکشن کے بارے میں مشاورت

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )مسلم بازار تاجر تنظیم کا اجلاس ہوا جس میں چناب بازار کے الیکشن بارے میں مشاورت ہوئی مشاورت سے مشترکہ فیصلہ کیا گیا۔۔۔
کہ چناب بازار کے الیکشن میں مسلم بازار تاجر تنظیم کے تمام ممبران غیر جانبدار رہیں گے کسی ایک گروپ کو سپورٹ نہ کیا جائے الیکشن کے بعد جو چناب بازار کی تنظیم منتخب ہوگی اس کیساتھ مل کر تاجروں کے مسائل حل کروائے جائیں گے ۔