سرکلر روڈ پر بے ہنگم ٹریفک ‘گردوغبار‘سموگ میں اضافہ

 سرکلر روڈ پر بے ہنگم ٹریفک ‘گردوغبار‘سموگ میں اضافہ

بھیرہ(نامہ نگار )سرکلر روڈ پر چلنے والی بے ہنگم ٹریفک سے اٹھنے والے گردوغبار بھی علاقہ میں سموگ کے اضافہ کا باعث بن رہا ہے اور سڑک کے دونوں اطراف آبادی اور سکولوں کو جانے والے طلبہ و طالبات نزلہ زکام اور کھانسی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔۔۔

 سماجی رہنماؤں محمد علی محمد اصغر صغیر احمد افتاب احمد تنویر حسین اور محمد اقبال نے کہا ہے کہ بلدیہ بھیرہ نے کروڑوں روپیہ کے فنڈز ہونے کے باوجود سرکلر روڈ پر پانی کے چھڑکاؤ کا کوئی انتظام نہیں کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑک پانی کے چھڑکاؤ کے لیے بلدیہ حکام کو پابند کریں تاکہ بچے بوڑھے سڑک سے اٹھنے والے گردوغبار سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچ سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں