بچوں کے عالمی دن پر سرکاری سکولوں میں تقریبات

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار)بچوں کے عالمی دن پر محکمہ تعلیم کے تعاون سے متعدد سرکاری سکولوں میں تقریبات کا اہتمام کیاگیا ۔
اس سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول میانوالی ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن علی شیر سمور تھے ۔ سی ای او ایجوکیشن نے بچوں اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈز پاکستان میانوالی کی حوصلہ افزا محنت اور کاوش ہے کہ وہ بچوں اور ان کے والدین کو زرعی تعلیم سے روشناس کرا رہے ہیں ۔