شادیوں پر ون ڈش کی خلاف ورزی ، مانیٹرنگ کا عمل تیز ، 97 ہالز کی چیکنگ ، جرمانے عائد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا شادیوں پر ون ڈش کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔
دو روز میں97 مارکیز اور شادی ہالز کی سپاٹ انسپکشن کی گئی اور 6خلاف ورزیوں پر3 لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ نے ون ڈش پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا ہے ، 18 اور 19 نومبر کو دو روز میں اسسٹنٹ کمشنروں نے بالترتیب 53اور 44مارکیز اور میرج ہالز کی انسپکشن کی اور خلاف ورزیوں پر 2لاکھ 50 ہزار روپے اور 50ہزار جرمانہ عائد کیا، سرگود ھا میں 37، سلانوالی میں 8، شاہپور میں 11، کوٹ مومن میں 9، بھلوال میں 19اور بھیرہ میں 8شادی ہالز کا معائنہ کیاگیا۔