ون ڈش پر سختی سے عمل درآمد کیلئے شادی ہالز اور مارکیز کی سخت مانیٹرنگ ، کریک ڈائون

ون ڈش پر سختی سے عمل درآمد کیلئے شادی ہالز اور مارکیز کی سخت مانیٹرنگ ، کریک ڈائون

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کا شادی پروگرامز میں ون ڈش پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے شادی ہالز اور مارکیز کی سخت مانیٹرنگ اور خصوصی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنروں نے 57 مختلف شادی ہالز و مارکیز کا معائینہ کیا اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر تین شادی ہالز مالکان کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔سرگودہا میں19، کوٹ مومن میں 04 ،ساہیوال میں 05، شاہ پور میں 06، سلانوالی میں 04 ،بھلوال میں 13 اور بھیرہ میں 06 شادی ہالز و مارکیز کی انسپکشن کی گئی۔ ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر السیف میرج ہال سیال موڑ کوٹ مومن ، گلوریا پیلس شادی ہال کوٹ مومن اور پام لینڈ ریسٹورنٹ نزد لنگر والا پل ساہیوال کے مالکان کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔شہریوں نے انتظامیہ کی کارروائیوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان سے ان غریب والدین کو مدد ملے گی جو اپنے بچوں کی شادی مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے نہیں کر پاتے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں