پولیو مہم کا افتتاح ، 6 لاکھ 89 ہزار بچے ہدف

پولیو   مہم   کا   افتتاح   ،   6    لاکھ   89    ہزار   بچے   ہدف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے ۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 27 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 06 لاکھ 89 ہزار 411 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے پانچ ہزار ورکز پر مشتمل مجموعی طور پر 3331 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے ،والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے کہا کہ مائیکرو پلان پرذمہ داری سے عمل کیا جائے اور سابقہ تجربات کو مدنظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ کی جائے گی اس ضمن میں غفلت یا لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسلم اور ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اورہیلتھ اتھارٹی کے دیگرافسران بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں