ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائیگی ‘سجاد احمد خاں

ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائیگی ‘سجاد احمد خاں

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی ہدایت پر طارق محمود خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی نے۔۔

 واں بھچراں، ذلہ، میانوالی میں کھاد ڈیلرز کی چیکنگ کی اور یوریا کھاد کے ریکارڈ کی تصدیق کی۔ انھوں نے کھاد ڈیلرز کو ریٹ پینافلیکس پر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اسی طرح محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام گندم کے کاشتکاروں کی ر ہنمائی کیلئے گاؤں گاؤں فارمر ٹریننگ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں واں، بھچراں میانوالی داود خیل اور عیسی خیل میں گندم کی کاشت سے متعلق آگاہی کیلئے فارمر ٹریننگ پروگرام منعقد کیے گئے جس میں کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔ کاشتکاروں کو جلد از جلد گندم کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی اور آگاہی فراہم کی گئی کہ جن کسانوں کی گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے وہ جڑی بوٹیوں کے کنٹرول اور وقت پر آبپاشی و کھادوں کے متناسب استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں