فلاحی خدمات کو نجی تنظیموں کے فعال کردار نے چار چاند لگا دیئے ،امتیاز حسین مانگٹ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خوشاب امتیاز حسین مانگٹ نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ۔۔
نجی فلاحی تنظیمیں محکمہ سوشل ویلفیئر دست و بازر ہیں انہیں فعال سے فعال تر بنانے کی ضرورت ہے ‘ ان کا کہنا تھا کہ محروم طبقات کی بحالی کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر کی خدمات مثالی ہیں ، اور ان فلاحی خدمات کو نجی تنظیموں کے فعال کردار نے چار چاند لگا دیئے ، انہوں نے کہ حکومت اور نجی فلاحی اداروں کی جانب سے رفاہ عامہ کیلئے فراہم کئے جامیوالے فنڈز کی موثر مانیٹرنگ کی جاتی ہے اور ان کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہی ہے ۔