کندیاں سے ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کے اطراف لٹکتی شاخیں ‘حادثات کا خطرہ

 کندیاں سے ڈیرہ اسماعیل خان روڈ  کے اطراف لٹکتی شاخیں ‘حادثات کا خطرہ

کندیاں(نما ئندہ دنیا ) کندیاں سے ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کے اطراف درختوں کی لٹکتی شاخیں کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں۔۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کندیاں،ڈی آء خان روڈ پر درختوں کی لٹکتی شاخیں روڈ کے عین وسط پر پہنچ گیں جن کی وجہ سے روڈ سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے روڈ پر موجود درختوں کی شاخیں کی مرتبہ حادثہ کا باعث بن چکی ہیں شہریوں نے محکمہ ہای وے اور محکمہ جنگلات سے روڈ کے اطراف موجود درختوں کو فوری تلف کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں