غیرقانونی پٹرول کی فروخت بند نہ ہوسکی ،آپریشن ناکام ہو گیا

غیرقانونی پٹرول کی فروخت  بند نہ ہوسکی ،آپریشن ناکام ہو گیا

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا )سول ڈیفنس آفیسر سرگودہا کی جانب سے کیا جانے والے غیر قانونی پٹرول مشینوں کے خلاف آپریشن چند ہی گھنٹوں تک کارآمد رہ سکا۔۔۔

متعدد مشین مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ چند ایک غیر قانونی پٹرول مشینیں حوالہ پولیس بھی کی گئیں جو کہ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے چند ہی گھنٹوں بعد دوبار ہ معمول کے مطابق کاروبار کرنے لگیں ،کنڈہ موڑ،23موڑ،کوٹ مومن روڈ سمیت شہر بھر میں درجنوں غیر قانونی پٹرول مشینیں کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کاسبب بن سکتی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں