تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے پولیس ملازمین کا خون کا عطیہ

 تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے پولیس ملازمین کا خون کا عطیہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سیف لائف تھیلیسیمیا سنٹر کے زیر اہتمام ایس ایس پی پٹرولنگ آ فس میں تھیلیسیمیا کی مرض میں مبتلا بچوں کو پولیس ملازمین نے خون دیا۔۔۔

 اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ اختر حسین جوئیہ ڈی ایس پی پٹرولنگ نوید مرتضی چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی پٹرولنگ پولیس ملازمین کی طرف سے اب تک تھیلسیمیا کے بچوں کو چھ ہزار سے زائد خون کی بوتلیں فراہم کی جا چکی ہیں،انچارج سیف لائف تھیلیسیمیا سنٹر ڈاکٹر تنویر سلہریا کا کہنا تھا کہ تھیلیسیما کے شکار بچوں کی زندگیوں کے چراغ کو گل ہونے سے بچانے کیلئے ادارہ دن رات کوشاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں