سرگودھا یونیورسٹی،چین کی ایگریکلچر یونیورسٹی میں تعاون کا معاہدہ

 سرگودھا یونیورسٹی،چین کی ایگریکلچر یونیورسٹی میں تعاون کا معاہدہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تعلیم، تحقیق، توسیع زراعت اور زرعی معلومات میں بہتری،پودوں کو بیماریوں سے بچاؤاور جدید ٹیکنالوجی لانے کے لئے کالج آف پلانٹ پروٹیکیشن نین جنگ ایگریکلچر یونیورسٹی چائینہ اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے درمیان باہمی یادداشت کے سمجھوتے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

اس تقریب میں کالج آف پلانٹ پروٹیکیشن نین جنگ ایگریکلچر یونیورسٹی چائینہ کے پروفیسر ڈاکٹر ہونگ وئی چاؤ ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس ڈاکٹر میاں غلام یٰسین، اساتذہ بھی موجود تھے ۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کی طرف سے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی اور کالج آف پلانٹ پروٹیکیشن نین جنگ ایگریکلچر یونیورسٹی چائینہ کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر ہونگ وئی چاؤ نے باہمی یاد داشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے ۔باہمی یاد داشت کے سمجھوتے کی رو سے دونوں ادارے آپس میں زرعی معلومات کا تبادلہ، ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے پراجیکٹس کو فروغ،طالبعلوں کا آپس میں تبادلہ، سیمینار، ورکشاپ اور کانفرنس کا انعقاد، ای لرننگ اور ورچوئل ٹیچنگ کا اہتمام کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں