پی پی 82خوشاب ٹو لاوارث نہیں،کسی کو ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دینگے‘چو دھری عبدالمنان

 پی پی 82خوشاب ٹو لاوارث  نہیں،کسی کو ووٹ پر ڈاکا نہیں  ڈالنے دینگے‘چو دھری عبدالمنان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب شہری اتحاد کے بانی راہنما اور ممتاز مائنز اونر چو دھری عبدالمنان خان نے کہا ہے شہری علاقوں پر مشتمل صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی 82خوشاب ٹو لاوارث نہیں۔۔۔

خوشاب شہری اتحاد اس حلقہ میں کسی سیاسی وڈیرے کو ووٹ کی پرچی پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ جوہر آباد میں شہریوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم صرف حلقہ پی پی میں ہی نہیں حلقہ پی پی 81میں بھی ملک امیر حیدر سنگھا کی بھر پور انتخابی مہم چلائے گی ، ان دونوں حلقوں کے مکینووں کا ووٹ ملک امیر حیدر سنگھا کی امانت ہے اور ان کی کامیابی یقینی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں