کھاد ڈیلرز کا ریکارڈ چیک ،3دکانیں سیل کر دی گئیں

 کھاد ڈیلرز کا ریکارڈ چیک ،3دکانیں سیل کر دی گئیں

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی محمد نواز ملک نے پپلاں اور میانوالی میں کھاد ڈیلرز کی چیکنگ کی اور ریکارڈ اور کنٹرول ریٹ پر کھاد فروخت کو چیک کیا۔

تحصیل میانوالی میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نے طارق محمود خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی کے ہمراہ داؤد خیل میں کھاد ڈیلرز کی چیکنگ کی جس میں ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور کنٹرول ریٹ سے زائد نرخ پر کھاد کی فروخت پر ایک دکان الحسین ٹریڈرز کو سیل کر دیا گیا اور باقی ڈیلروں کو ریکارڈ سمیت اسسٹنٹ کمشنر آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد نواز ملک کا کہنا تھا کہ کھاد ڈیلرز کا سارا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور اس کے مطابق کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس طرح جھامرہ کے علاقہ میں بھی مہنگے داموں کھاد کی فروخت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی محمد طارق محمود خان نے رافع ٹریڈرز،نعمت اینڈ سنز کی دکان کو سیل کر دیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت توسیع پپلاں و عیسی خیل نے تحصیلوں میں کھاد ڈیلرز کی چیکنگ کی، آمدہ کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کو یقینی بنایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں