ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم اور ڈسٹر کٹ شوگر کین پر چیز مانیٹر نگ کمیٹی کا اجلاس

ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم اور ڈسٹر کٹ  شوگر کین پر چیز مانیٹر نگ کمیٹی کا اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم اور ڈسٹر کٹ شوگر کین پر چیز مانیٹر نگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقا د ہوا۔

اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیررانا نے کی۔اجلاس میں ملک محمد اعجاز،سیکر ٹری آرٹی اے کا مران اکبر،ڈی ایس پی پنجاب پیٹر ولنگ پولیس رانا مجتے ،انسپکٹر ٹر یفک پولیس کے علاوہ مختلف انڈسٹریل یونٹس،گڈز ٹرانسپورٹ،مائیزاونر کے نمائندے شریک تھے ۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے آمد ہ ہدایت پر سیکرٹری آرٹی اے کامران اکبر نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکا پر وا ضع کر دیا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائیگا ۔ اور مقرر کردہ لوڈسے زائد لوڈ نگ پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں