این اے 86میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہو گئی

 این اے 86میں صورتحال  تیزی سے تبدیل ہو گئی

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا )حلقہ این اے 86میں صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے ، چند روز قبل تک سابق ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ کے مقابلے میں کوئی مضبو ط امیدوار میدان میں نہیں تھا۔۔۔

انکے مخالف سردار شفقت حیات بلوچ ایک آزاد پینل بنا کر الیکشن لڑانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف تھے اسی دوران صاحبزادہ نعیم الدین سیالو ی نے این اے 86سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا جبکہ شفقت بلوچ علی اصغر لاہڑی اور تحصیل شاہ پور سے میکن برادری سے امیدوار لے کر اپنے پینل کو میدان میں اتارنے کی کوشش کرینگے جبکہ سابق ایم این اے مظہر قریشی گروپ بھی تماشا دیکھ رہا ہے تحریک انصاف کے سابق امیدوار نور حیات کلیار روپوش ہیں۔  دوسرے سابق امیدوار نذیر سوبھی پریس کانفرنس کر کے خاموش ہو چکے ہیں انھی تک ٹی ایل پی اور جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار سامنے نہیں آ سکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں