بھوسے کو رنگ کر کے لال مرچ بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

بھوسے کو رنگ کر کے لال مرچ بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرگودھا میں کارروائی کے دوران بھوسے سے تیار 350 کلو مرچیں برآمد کر کے تلف کر دیں۔۔۔

بتایا جاتا ہے کہ کوٹمومن میں مرچوں میں بھوسے کی ملاوٹ کرنیوالی فیکٹری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی،موقع پر چیکنگ کے دوران مرچوں میں رنگ اور کیمیکلز کی بھی ملاوٹ پائی گئی،معائنے کے دوران فیکٹری سے بھوسہ بھی بھاری مقدار میں برآمد ہوا،جعل سازی پر فیکٹری کی پروڈکشن بند ، 1 کوٹ میانہ کی رہائشی شفقت کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیااس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر معاشرے کیلئے ناسور ہیں،جعل ساز مافیا کی نشاندہی کیلئے فوڈ سیفٹی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں